ساجد ساہی۔منفرداور جرات مند قلمکار۔۔۔کوٹ اسلام پریس کلب کی جانب سے خراج تحسین۔۔
تحریر منور اقبال تبسم بانی پریس کلب کوٹ اسلام
ضلع خانیوال کے 50نامور صحافی .کالم نگار اور الیکٹرانک ستارے .جنہیں ہم آئندہ تقریب میں,, بہترین قلم کار,, 2020کا ایوارڈ دینے جارہے ہیں
قسط نمبر 10
کوٹ اسلام پریس کلب ضلع خانیوال کے 50بہترین قلم کاروں کے بارے روزانہ ایک قلم کار کو ڈسکس کرے گا جنہوں نے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا اور کالم نگاری سے شہرت پائ , ہماری دسویں شخصیت کا تعلق عبدالحکیم سے ہے جس کا نام ساجد ساہی جٹ ہے جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں اپنی قلم کے جادو سے سب کو گھماکر رکھ دیا
روزنامہ اوصاف سے وابستہ رہے ہیں ساجد ساہی جٹ عبدالحکیم کی معروف کاروباری شخصیات میں شامل ہیں, کچھ عرصہ پہلے میدان صحافت میں قلم رکھا اور اپنی قلم کو علم بناکر بے خوف وہ سب لکھا جس کا مزاج عبدالحکیم کی صحافت میں نہیں ہے, خطرات کی پرواہ , نتیجہ سے بے خوف اس نوجوان صحافی نے بہت سا ایسا سچ لکھا جسے صرف سوچا جاسکتا ہے, کوٹ اسلام پریس کلب انکی صحافتی , سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے
شہروز نواز سرگانہ. صدر …روزنامہ دنیا نیوز, روزنامہ پاکستان, باگڑ ۔سرگانہ
محمد اجمل عاطف. چیئرمین …روزنامہ جہان پاکستان حویلی کورنگا
ناصر محمود مہار… سیکرٹری جنرل… روزنامہ خبریں دکھانہ






