جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوکی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے نادرا آفس کچہری چوک آج سے آپریشنل کر دیا گیا ہے

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوکی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے نادرا آفس کچہری چوک آج سے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے کیس پائے جانے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کہا کہ نادرا آفس کی ڈس انفیکشن کی گئی اور مکمل آفس کو کو کلورین پانی سے دھویا گیا تاکہ جراثیم کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔عوام کی سہولت کے لیے مخصوص عملہ فرائض سر انجام دے گا۔ نادرا آفس آنے والے عوام کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ سرکاری دفاتر اور بازاروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا جائے۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ