چیرمین سرائیکستان تحریک جناب مظہر عباس کات کے نام۔۔۔۔ ملک غلام مصطفی بھٹہ کے قلم سے

جناب مظہر عباس کات امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے جناب پچھلے دنوں بہت زیادہ خوشی ہوئی جس وقت آپ نے سیدہ کائنات امی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شان میں “خطا ” کا لفظ استعمال کر کے گستاخی کرنے والے ملعون اشرف جلالی کے خلاف دھرنا دیا اور اپنی فیس بک آئی ڈی اور سوشل پلیٹ فارم پہ ہر طرح سے احتجاج ریکارڈ کروایا اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا بہت اچھا کیا آپ نے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا کیوں کہ ہمارا ملک پاکستان کسی بھی قسم کے شرانگیز اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا حامل نہی ہوسکتا اور ہم سب اپس میں مسلمان بھائی ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کے مقدسات کی عزت و احترام کرنا ہے
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ سرائیکستان تحریک کسی مسلک ، مزہب یا کسی بھی ایک فرقہ کی نمائیندگی کیلئے نہی ہے بلکہ سرائیکی وسیب میں بسنے والے ہر مسلم ، غیر مسلم ، اور ہر مسلک ، مذہب اور فرقہ اور مظلوم پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جسمیں تمام مسلک و مذہب اور فرقہ کے لوگ شامل ہیں
جیسے اشرف جلالی ملعون نے سیدہ کائنات امی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے بارے “خطا” کا لفظ استعمال کرکے تمام مسلمان بھائیوں کے جذبات کو مجروح کیا اور تمام انسانیت کو دکھ میں ڈال دیا اسی طرح آپ کے علم میں ہے ایک ملعون ذاکر حامد رضا سلطانی نے سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رض کو گالیاں دیکر تمام عالم اسلام اور تمام مسلمان بھائیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور دکھ میں ڈال دیا ہے جس پہ تمام مسلمان بھائی سراپا احتجاج ہیں

یقینا ہم سب کے علم میں کہ اہلبیت عظام ہوں یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین دونوں ہمارے لیے مقدس شخصیات ہیں دونوں میں سے کسی ایک کی گستاخی کرنا بھی حرام ہے
آپ سے ریکوسٹ ہے آپ لیڈر ہونے کا ثبوت دیں اور یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ سرائیکستان تحریک کو صرف ایک مسلک و مذہب یا فرقہ کی نمائیندہ جماعت بنانا چاہتے ہیں یا تمام مسلک و مذہب یا دکھی انسانیت اور مظلوم پسے ہوئے سرائیکی وسیب کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں ؟؟

اب وقت کا تقاضا یہ ہے کہ آپ اپنے اپکو ایک قوم اور ملک و ملت کا لیڈر ڈکلیئر کریں تاکہ عوام میں یہ تاثر نا جائے کہ آپ کسی ایک مخصوص طبقے کے نمائندے ہیں آپ اس ملعون ذاکر حامد رضا سلطانی کے خلاف بھی اسی طرح دھرنا دیں فیس بک آئی ڈی اور سوشل پلیٹ فارم سے مطالبہ کریں اور اسکی گرفتاری کیلئے احتجاج ریکارڈ کروائیں جس طرح اشرف جلالی ملعون کے خلاف کیا تاکہ سرائیکستان تحریک کیلئے عوام میں واضح ہو سکے کہ یہ جماعت کسی ایک مسلک ،مذہب یا فرقہ کی نمائیندہ جماعت نہی ہے
بلکہ سرائیکی وسیب میں بسنے والے ہر اس مظلوم طبقے کی آواز ہے جس کے ساتھ ظلم ہوا ہو یا کوئی زیادتی ہوئی ہو ۔
آپکے دھرنے اور آپ کے مطالبہ کا بہت زیادہ انتظار رہے گا

نمایندہ سرائیکستان تحریک احمدپورسیال ضلع جھنگ