کراچی سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور عباسی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، ماضی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا حصہ رہنے والے منور عباسی صوبائی وزیر بھی رہ چکے تھے، مرحوم جی ڈی اے کے رکن اسمبلی معظم عباسی کے والد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا نے ایک اور پاکستانی سیاستدان کی جان لے لی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سندھ کی سیاست کے مشہور نام، سابق صوبائی وزیر حاجی منور عباسی انتقال کر گئے ہیں۔ حاجی منور عباسی جی ڈی اے کے رکن اسمبلی معظم علی عباسی کے والد تھے۔ منور عباسی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ شدید علیل تھے۔ اب ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک 100 سے زائد اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان اراکین کا تعلق ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے ہے۔ جبکہ اب تک کچھ نامور سیاستدان کرونا وائرس کے باعث انتقال بھی کر چکے۔












