مرکزی علماء کونسل پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020منظوری کی حمایت کردی۔

لاہور(سٹار نیوز آن لائن )مرکزی علماء کونسل پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020منظوری کی حمایت کردی۔ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ،قابل اعتراض، توہین آمیز مواد اور کتابوں کی اشاعت کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اس ایکٹ کے ذریعے محرم الحرام میں مثالی امن قائم ہوگا۔حکومت کا تاریخ ساز اقدام اور قابل تحسین عمل ہے۔صوبہ میں انتشار ختم ہو گا۔اس ایکٹ سے ملکی حالات خوشگوار ہوں گے۔تحفظ بنیاد اسلام کا بل اور پیغام پاکستان کا متفقہ قومی بیانیہ قومی اسمبلی میں بھی زیر بحث لاکر اس کو قانونی شکل دی جائے۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، اس قرار داد کے محرک حافظ عمار یاسر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے اور تمام اراکین اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، مرکزی وائس چیئرمین مولانا یار محمد عابد، مرکزی وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، وائس چیئرمین مولانا محمد شعبان صدیقی، وائس چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی، وائس چیئرمین مولانا عبدالمنان عثمانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی، ڈپٹی سیکرٹری حافظ محمد امجد، ایڈیشل سیکرٹری مولانا خالد محمود سرفرازی، مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا حفیظ الرحمن کشمیری، مرکزی قانونی مشیر میاں محمدطیب ایڈووکیٹ، رئیس دارالافتاء مرکزی علماء کونسل پاکستان مفتی حفظ الرحمن بنوری، مولانا قاری محمد مشتاق لاہوری صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب، مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر،مولانا عثمان طارق نائب صدر، مولانا ثناء اللہ فاروقی نائب صدر، حافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری،مولانا رسال الدین آزاد ایڈیشنل سیکرٹری، طلحہ احمد خان ایڈووکیٹ قانونی مشیر پنجاب،سردار شہزاد رفیق صوبائی فنانس سیکرٹری،مولاناسیدآصف شاہ بخاری سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب، چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاکہ ہم اس بل کی مکمل حمایت کرتیں ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس پر عمل درآمد کروایا جائے اور جو قوتیں اس ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ان کے خلاف بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
رپورٹ محمد عمر فاروق
رابطہ نمبر0321-2694141
شعبہ نشر و اشاعت مرکزی علماء کونسل پاکستان