تحفظ بنیاد اسلام بل نظریہ پاکستان کی عین عکاسی کرتا ہے یہ بل 95فیصد لوگوں کے عقائد کے مطابق ہے اس بل کے پاس کروانے میں تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے اس کو کسی بھی خاص عقیدے سے منسلک کرنا زیادتی ہوگی شیخ محمد اقبال صدر پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب

اسلام آباد:( سٹار نیوز آن لائن ) پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا پنجاب تحفظ بنیاد اسلام بل نظریہ پاکستان کی عین عکاسی کرتا ہے یہ بل 95فیصد لوگوں کے عقائد کے مطابق ہے اس بل کے پاس کروانے میں تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی ہے اس کو کسی بھی خاص عقیدے سے منسلک کرنا زیادتی ہوگی اس کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو وسعت نظری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے یہ بل وطن عزیز سے فرقہ واریت کو ختم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان راہ حق پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کی طرح اس بل کی مکمل حمایت کرتی ہے

رپورٹ علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سٹار نیوز