گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا “ٹک ٹاکر” گرفتار کرلیا،مقدمہ درج
گجرات (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ راجہ احسان اللہ اورASIعمران مہدی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم عثمان عنصر ولد محمد عنصر ساکن رنگڑہ نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، ویڈیو جونہی پولیس تھانہ کڑیانوالہ کے نوٹس میں آئی تو پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم عثمان عنصر کو پسٹل 30بورسمیت گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا ہے کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔












