عوامی ہیلپ لاٸن و جنوبی پنجاب صوبہ بناٶ تحریک کی جانب اہک اہم پیش رفت پر
افتخار یوسف زئی مرکزی چیف آرگنائزر عوامی ہیلپ لائن پیٹرن انچیف جنوبی پنجاب صوبہ بناو تحریک نے شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے لیے فنڈز اور خالی آسامیوں کااعلان کر دیا سیکرٹیریٹ سٹاف کے لیے بھی اعلان کر دیا۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جلد فنکشنل بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا، مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے مختلف درجات کی 96 اسامیوں اور تنخواہوں و دیگر مراعات کی ادائیگیوں کے لئے 60کروڑ روپے (599.698 ملین) روپے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی حکومت کی منظوری کے پیش نظر محکمہ خزانہ منظوری کے حامل فنڈز رواں مالی سال 2020-21 کے لئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں عارضی بنیادوں پر جاری کرے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے جن 96آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ، ان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی 1، سیکرٹری کی ایک ، ایڈیشنل سیکرٹریز کی 2اور ڈپٹی سیکرٹریزکی 6 آسامیوں کے علاوہ سسٹم انالسٹ کی 1 ، سیکشن آفیسر کی 7، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی1، پرایؤیٹ سیکرٹریز کی 2 ، سپریٹنڈنٹ کی 2، پروٹوکول آفیسر کی 1 آسامی ،پروگرامر کی 2، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کی 1 اور اسسٹنٹ کی 5آسامیوں کی منظوری بھی جاری کی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب گریڈ20 سے اسسٹنٹ گریڈ17تک کی 32 اسامیوں کو تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کے لئے 23.641ملین روپے جاری کرے کی منظوری بھی دی گئی ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سینئر کلرک کی 3، کمپوزر کی 2، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 10، ہارڈ وئیر ٹیکنیشن کی 1، نیٹ ورک ٹیکنیشین کی 2، ٹیلی فون ٹیکنیشین کی 1، جونیئر کلرک کی 2، الیکٹریشن کی 1، ہیڈ مالی کی 1، ویٹر کی 2، ڈرائیور کی 12، ڈسپیچ رائیڈر کی 2، باروچی کی 4، چوکیدار کی 4، مالی کی 1، نائب قاصد کی 10 اورسینٹری ورکر/خاکروب کی 6 آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔سینئر کلرک گریڈ14سے سینٹری سپروائزر گریڈ ایک تک کی مجموعی 64 آسامیوں پر تعینات ہونے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 15.323 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔منظور شدہ رقم سے تنخواہ، یوٹیلٹی الاونس،آفس بلڈنگ اور فرنیچر کی خریداری کے لئے استعمال ہو گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے منظور کی گئی 60کروڑ روپے کی گرانٹ سے صوبے کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے اور چلانے کے لئے ایس اینڈ جی اے ڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے سیکشن آفیسر حافظ خورشید احمد نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کر دئیے ہیں۔اور پوری عوامی ہیلپ لائن کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں
رپورٹ بشری وکیل