تاریخ اسلام کا مظلوم ترین شہید
محسن اسلام خلیفہ سوم سید نا حضرت عثمان غنی
انتخاب فہیم آصف گڑھ مہاراجہ جھنگ

18 ذی الحج کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دیتی ہے جسمیں شھید ہونیوالے کا نام حضرت عثمانؓ ہے

جی ہاں__ وہی عثمانؓ جنہیں ہم ذالنورین کہتے ہیں
وہی عثمانؓ جسے ہم داماد مصطفیؐ کہتے ہیں
وہی عثمان جسے ہم ناشر قرآن کہتے ہیں
وہی عثمانؓ جسے ہم خلیفہ سوئم کہتے ہیں
وہی عثمانؓ جو حضرت علیؓ کی شادی کا سارا خرچہ اٹھاتے ہیں
وہی عثمانؓ جسکی حفاظت کیلئے حضرت علیؓ اپنے بیٹے حضرت امام حسینؓ کو بھیجتے ہیں
وہی عثمانؓ جسے جناب محمد الرسول اللہؐ کا دوہرا داماد کہتے ہیں

تاریخ کی چیخیں نکل جائیں اگر عثمانؓ کی مظلومیت کا ذکر کیا جائے کوئی عالم یا خطیب نہیں لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ عثمانؓ وہ مظلوم تھے
جن کا 40 دن پانی بند رکھا گیا آج وہ عثمانؓ پانی کو ترس رہے ہیں جو کبھی امت کیلئے پانی کے کنویں خریدا کرتے تھے
حضرت عثمانؓ قید میں تھے تو پیاس کی شدت سے جب نڈھال ہوئے تو آواز لگائی ہے کو جو مجھے پانی پلائے ؟
حضرت علیؓ کو پتہ چلا تو مشکیزہ لیکر علیؓ عثمان ؓ کے ساقی بن کر پانی پلانے آرہے ہیں
باغیوں نے حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر تیر برسانے شروع کئے تو علیؓ نے اپنا عمامہ ہوا میں اچھالا تاکہ عثمانؓ کی نظر پڑے اور کل قیامت کے روز عثمانؓ اللہ کو شکایت نا لگاسکے کہ اللہ میرے ہونٹ جب پیاسے تھے تو تیری مخلوق سے مجھے کوئی پانی پلانے نا آیا
کربلا میں حضرت امام حسینؓ کے ساقی اگر حضرت عباسؓ تھے
تو مدینہ میں عثمانؓ کے ساقی علیؓ تھے

اس عثمانؓ کو 40 دن ہوگئے ایک گھر میں بند کیئے ہوئے جو عثمانؓ مسجد نبوی کیلئے جگہ خریدا کرتے تھے

آج وہ عثمانؓ کسی سے ملاقات نہیں کرسکتے جسکی محفل میں بیٹھنے کیلئے صحابہؓ جوق درجوق آیا کرتے تھے

40 دن گزر گئے اس عثمانؓ کو کھانہ نہیں ملا جو اناج سے بھرے اونٹ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی خدمت میں پیش کردیا کرتے تھے

آج اس عثمانؓ کی داڑھی مبارک کھینچی جارہی ہے جس عثمانؓ سے آسمان کے فرشتے بھی حیاکرتے تھے
آج اس عثمانؓ پر ظلم کیا جارہا ہے جو کبھی غزوہ احد میں حضور نبی کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے محافظ تھے
آج اس عثمانؓ کا ہاتھ مبارک کاٹ دیا گیا جس ہاتھ سے آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی بیعت کہ تھی
ہائے عثمانؓ میں نقطہ دان نہیں میں عالم نہیں جو تیری شھادت کو بیان کروں اور دل پھٹ جائیں آنکھیں نم ہوجائیں
آج اس عثمانؓ کے جسم مبارک پر برچھی مار کر لہو لہان کردیا گیا جس عثمانؓ نے بیماری کی حالت میں بھی بغیر کپڑوں کے کبھی غسل نہ کیا تھا

18 ذی الحج 35 ھجری ہے جمعہ کا دن ہے حضرت عثمانؓ روزہ کی حالت میں ہیں باغی دیوار پھلانگ کر آتے ہیں اور حضرت عثمانؓ کی داڑھی مبارک کھینچتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں ایک باغی پیٹھ پر برچھی مارتاہے ایک باغی لوہے کا آہنی ہتھیار سر مبارک پر مارتاہے ایک تلوار نکالتا ہے حضرت عثمانؓ کا ہاتھ مبارک کاٹ دیتاہ ے وہی ہاتھ جس ہاتھ سے آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی بیعت کی تھی قرآن سامنے پڑا تھا خون قرآن پر گرتا ہے تو قران بھی عثمانؓ کی شھادت کا گواہ بن گیا عثمانؓ زمین پر گر پڑے تو عثمانؓ کو ٹھوکریں مارنے لگے جس سے آپ کی پسلیاں مبارک تک ٹوٹ گئیں حضرت عثمانؓ باغیوں کے ظلم سے شھید ہوگئے۔😭

اسلام وہ شجر نہیں جس نے پانی سے غذا پائی
دیا خون صحابہؓ نے پھر اس میں بہار آئی::