18ذی_الحجہ_یوم_شہادت
دوہرہ داماد رسول، خلیفہ ثالث، کاتب وحی، ناشر القرآن، پیکر شرم و حیاء، مظلوم مدینہ، حضرت سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالی عنہہ
تفصیلات کے مطابق خلیفہ سوم سیدنا داماد رسول ﷺ حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت آج 18 ذی الحجہ بمطابق 9 اگست 2020 ء بروز اتوار ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
اس سلسلہ میں ملک کے تمام شہروں میں مختلف دینی و مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات میں مقررین امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
سیدناحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے 24 ھجری میں نظام خلافت کو سنبھالا،حضرت عثمان غنیؓ خلیفہ مقر ر ہوئے تو شروع میں آپ نے 22 لاکھ مربع میل پر حکومت کی. مختلف ممالک کو فتح کر کے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فوج کو جدید عسکری انداز میں ترتیب دیا.حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے عظیم صفات سے مُتصف فرماکر صحابہ میں ممتاز فرمایا جو اُن ہی کا حصہ ہے ۔حضرت عثمان غنیؓ حیاکا ایساپیکر تھے کہ فرشتے بھی آپ سے حیا کرتے تھے ۔آپ عشرۂ مُبشرہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ ﷺ نے دنیا میں جنت کی بشارت دی۔حضور نبی کریم ﷺ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سے بے حد محبت کرتے تھے۔حضرت عثمان غنیؓ نبی کریمﷺ کےدوہرے داماد تھے اور اسی سبب آپ کو “ذوالنورین” کہا جاتا ہے
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












