سندھ حکومت کا ایک 1700 ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹرز کو طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مرحلہ وار انہیں برطرف کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایک 1700ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محمکہ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر سے 1700ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا، محمکہ صحت کے مطابق ان طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مرحلہ وار انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ یہ ڈاکٹرز سرکاری نوکریاں کر رہے ہیں اور تنخواہیں بھی لے رہے ہیں لیکن طویل مدت سے حاضر نہیں ہورہے اور ان کی وجہ سے غریب مریض رُل گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے فرائض سے غفلت برتنے پر ان ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی 44ڈاکٹرز کو سندھ میں فرائض انجام نہ دینے پر فارغ کیا جاچکا ہے












