لاہور مسلم لیگ (ن) نے حکمران جماعت کے سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی، رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت کے سوشل میڈیا سیل کی جانب سے صحافی خواتین کو ہراساں کرنااور دھمکیاں قابل مذمت ہے ،انصاف سے منسلک سوشل میڈیا اکائونٹس سے خواتین صحافیوں کو گالیاں اور ان کیلئے نازیبا الفاظ کا کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے ،خواتین صحافیوںکی زبان بندی کیلئے الزامات اور پراپیگنڈے کا سہارا لیا جارہا ہے۔
مطالبہ ہے کہ خواتین صحافیوں کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔