پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند کے اعلان سے مشروط تھا، چاند نظر آتے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبہ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق یکم محرم کی تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے پر ہوئی،
دوسری جانب پاکستان میں ماہِ محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہو
اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا گیا ، اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کر دیا
یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا












