اسلام آباد بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پاکستان پہنچ گئیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے مہمان کا استقبال کیا۔سینیٹر مرزا آفریدی نے آئی پی یو کی صدر کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔
پاکستان آئی پی یو کو اہم سمجھتا ہے سینیٹر مرزا آفریدی نے امید ظاہر کی کہ آئی پی یو کی صدر کے دورے سے اداراجاتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہونگی۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ ائی پی یو صدر کے دورہ کا مقصد سینٹ آف پاکستان اور ائی پی یو کے مابین روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان سینیٹ نے اس فورم پر مستقل طور پر فعال اور مضبوط کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور معاشرتی اور معاشی خوشحالی میں پارلیمانی سفارت کاری کو اہم خیال کرتا ہے۔ سینیٹر مرزا آفریدی آئی پی یو کی موجودہ صدر کی سطح پر یہ پہلا ہائی پروفائل دورہ ہے جو ایک اہم پارلیمانی اور سفارتی پیشرفت ہے۔ دورہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔