شور کوٹ کے نوجوان نےایڈنبرا برطانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کر لی۔ مبارکباد کے پیغامات۔

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز،رپورٹ۔امتیازشیخ)شور کوٹ کے نوجوان نےایڈنبرا برطانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کر لی۔ مبارکباد کے پیغامات۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے رہائشی نوجوان شیخ حسن امتیاز جو کہ علاقے کے ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ فتح محمدجاوید کہ پوتے ہیں اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عامر رضا بابر کے بھتیجے،ڈاکٹر شیخ امتیاز حسین ناصر چارٹرڈپرنسپل انجینئرکے بیٹےہیں نے لندن کی ایڈنبرا، یونیوسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر بن گئے۔اس کامیابی پر مقامی شخصیات شیخ فیصل صدر تاجران شورکوٹ،شیخ ظفرعباس،ڈاکٹر عمرعلی،انجنیئر شیخ منیب حقانی،شیخ محمد یوسف،شیخ اظہرعباس،شیخ امتیازرحمانی،شیخ حبیب اللہ ودیگرز نے مبارکباددیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔درایں اثنا شیخ فتح محمدجاوید نے اپنی گفتگو میں کہا اللہ تعالی محنت کرنے والوں کادوست ہے،اولاد نیک اور لائق ہو تو والدین،ملک وقوم کانام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل تب بن سکتے ہیں جب وہ تحقیق،لگن اور جستجو کو اپنی نصابی سرگرمیوں کاحصہ بنائیں گے۔ہونہار ڈاکٹر شیخ حسن امتیاز نے اپنی کامیابی کو والدین، اساتذہ اوراحباب کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیا