امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید4روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن عمیر 4روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ امام حرم کعبہ پاکستان میں اپنے دورے کے دوران فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے اور وزیر اعظم ، صدر ،آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔