گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) سن گرو زرعی ادویات کمپنی اور زرعی مرکز شریف آباد کے زیر اہتمام سیمینار
زرعی ماہرین سمیت تحصیل احمدپورسیال کے کسانوں نے بھرپور شرکت کی
سن گرو زرعی ادویات کمپنی کے زیر اہتمام تحفظ زرعی مرکز شریف آباد، اور تحفظ مرکز کوٹ بہادر کے زیر نگرانی گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل احمدپورسیال کسانوں نے شرکت زرعی ماہر رانا عدیل نے والی گندم کی فصل کی پیداوار میں اضافے کیلئے مفید مشورے دیے، دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے اچھی کوالٹی اور محکمہ زراعت سے منظور شدہ گندم کے بیج اور متناسب کھادوں اور زرعی ادویات کا استعمال یقینی بنائیں ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی غذائی ضروریات کے لیے گندم پیدا کر رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ زرعی ملک ہونے کے ناطے ہم گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہوکر اسے برآمد بھی کریں تاکہ ہمارا کسان اور ملک خوشحال ہو













