فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے پورے خطہ پر منفی اثرات مرتب ھوں گے،مسلمانوں کی نسل کشی پر مغربی ممالک کی خاموشی افسوسناک ھے،امیدوار MPA پی پی 204 مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی۔

بارہ میل (سٹارنیوز)فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے پورے خطہ پر منفی اثرات مرتب ھوں گے،مسلمانوں کی نسل کشی پر مغربی ممالک کی خاموشی افسوسناک ھے،امیدوار MPA پی پی 204 مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی۔تفصیل کے مطابق امیدوار MPA پی پی 204 مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ گزشتہ پینتیس برس سے چل رھا ھے اور اسرائیل نے لاتعداد حملے کرتے ھوئے ھزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا ھے مگر اس مرتبہ اسرائیلی یہودیوں نے جس سفاکی اور بربریت کا مظاھرہ کیا ھے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی فلسطینی عورتوں،بچوں کو نشانہ بناتے ھوئے بجلی، گیس اور انٹرنیٹ کی بندش عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی ھے جس پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر جنگ بندی کے اقدامات کرے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی