یوتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(YCDO) کا کبیروالا میں سیاسی و سماجی شخصیت ملک شمشاد سمیجہ کو وائس چیئرمین بنا دیا گیا،دوست احباب نے مبارک دیں،پھولوں کے ہار پہنائے

بارہ میل(نامہ نگار)یوتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(YCDO) کا کبیروالا میں سیاسی و سماجی شخصیت ملک شمشاد سمیجہ کو وائس چیئرمین بنا دیا گیا،دوست احباب نے مبارک دیں،پھولوں کے ہار پہنائے۔تفصیل کے مطابق یوتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (YCDO) کی طرف سے کبیروالا مست پور کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شمشاد سمیجہ کو کبیروالا وائس چیئرمین بنا دیا گیا ہے دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کیں مٹھائی تقسیم کی گئی،YCDO کے تحت چلنے والا ہسپتال میں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف ہے انتظامیہ بااخلاق ہے بالکل مناسب پیسوں میں مذکورہ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

13 اکتوبر 2023ء