تحصیل کبیروالا و دیہی علاقوں کے پٹرول پمپوں کے مالکان نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،پٹرول پمپوں کے پیمانے بالکل کم،ریٹ بھی من مرضی کے مقرر،پاپندی کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت دھڑلے سے جاری،انتظامیہ لسی پی کر سو گئی،کچھ سرکاری ملازمین پٹرول پمپوں سے گاڑیوں میں بطور رشوت تیل ڈلوا کر خاموش ہو جاتے ہیں
بارہ میل(نامہ نگار)تحصیل کبیروالا و دیہی علاقوں کے پٹرول پمپوں کے مالکان نے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،پٹرول پمپوں کے پیمانے بالکل کم،ریٹ بھی من مرضی کے مقرر،پاپندی کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت دھڑلے سے جاری،انتظامیہ لسی پی کر سو گئی،کچھ سرکاری ملازمین پٹرول پمپوں سے گاڑیوں میں بطور رشوت تیل ڈلوا کر خاموش ہو جاتے ہیں۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و دیہی علاقوں بارہ میل،سرائے سدھو،چوپڑہٹہ،پل باگڑ،ککڑہٹہ اور باٹی بنگلہ میں پٹرول پمپوں کے مالکان نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا معمول بنا لیا،پمپوں پر پیمانے بالکل کم ہیں،تیل کے ریٹ بھی من مرضی کے مقرر کر رکھے ہیں،پابندی کے باوجود ایرانی تیل کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،انتظامیہ لسی پی کر سو گئی ہے،پولیس کے کچھ ملازمین پٹرول پمپوں سے تیل وغیرہ ڈلوا لیتے ہیں متعلقہ محکمے خاموش تماشائی ہیں اور ماہانہ منتھلی وصول کرتے ہیں،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیں اور پٹرول پمپوں کے مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی
چوپڑہٹہ سے سرائے سدھو نیا بننے والا روڈ ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر فرار،نا مکمل روڈ پر روڑا وغیرہ پڑا ہے،عوام ذلیل و خوار،گاڑیاں کھٹارہ ہو کر رہ گئیں،روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے،اہلیان علاقہ












