پریس کلب چوپڑہٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مظہر حسین باٹی منعقد ہوا،تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی،اجلاس میں فلسطین میں مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی

بارہ میل (نامہ نگار)پریس کلب چوپڑہٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مظہر حسین باٹی منعقد ہوا،تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی،اجلاس میں فلسطین میں مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی،پریس کلب چوپڑہٹہ کو مثالی ادارہ بنائیں گے،علاقہ کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے،مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کو بے نقاب کریں گے،اداروں میں موجود کرپشن و بدعنوانیوں کو منظر عام پر لاتے رہیں گے،اجلاس میں تمام ممبران کا متفقہ فیصلہ۔پریس کلب چوپڑہٹہ کے تمام ممبران متحد ہیں اور معاشرتی ناسوروں کا مقابلہ ہر وقت کریں گے۔اس موقع پر پریس کلب چوپڑہٹہ کے صدر مظہر حسین باٹی نے کہا کہ پریس کلب چوپڑہٹہ چند ماہ میں ضلع خانیوال میں اپنی پہچان بنا چکا ہے،ہمارا کام عوامی مسائل اجاگر کرنا،مظلوم کا ساتھ دینا،اداروں میں کرپشن و بدعنوانیوں کو ہائی لائیٹ کرنا ہے۔معاشرتی ناسوروں منشیات فروشوں کے خلاف لکھنا بھی ہمارا حق بنتا ہے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی