جب تک حکومت ذخیرہ اندوزوں کو قابو نہیں کرے گی مہنگائی کا کم ہونا ناممکن ہے چینی،گندم،کھاد کی ذخیرہ اندوزی نے لوگوں کی ناک میں دم کر دیا

بارہ میل(نامہ نگار)جب تک حکومت ذخیرہ اندوزوں کو قابو نہیں کرے گی مہنگائی کا کم ہونا ناممکن ہے چینی،گندم،کھاد کی ذخیرہ اندوزی نے لوگوں کی ناک میں دم کر دیا۔تفصیل کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کا راج ہے جس چیز کا دل چاہیے اسٹاک کر کے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیتے ہیں گندم چینی کھاد اس مافیاز کا مین ٹارگٹ رہے ہیں اور اربوں روپے کا چونا قوم کو لگا چکے ہیں ان عناصر کو لگام ڈالنا انتہائی ضروری ہے جب تک ان کو لگام نہیں ڈالی جاتی یہ غریب عوام کا اسی طرح خون نچوڑتے رہیں گے حکومت کی جانب سے کارراوئیاں ہونے کے باوجود بھی اس گھناؤنے عمل میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے بڑے شہروں سے چلتا ہوا یہ دھندا اب چھوٹے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ قصبوں کی حد تک پہنچ چکا ہے یہاں بھی چینی کھاد گندم کے بڑے بڑے ذخیرہ اندوز پکڑ جا رہے ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کے سٹاک کھاد اور چینی کے کنٹرول ریٹ پہ فروخت کیے جا رہے ہیں اس گھناؤنے کاروبار کا قلع قمع کرنے کے لیے مزید سخت کارراوئیوں اور اقدامات کی اشد ضرورت ہے ایسے مافیاز کو جب تک نکیل نہیں ڈالی جاتی مہنگائی کسی بھی صورت کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہو گا ان افراد کو ایک لمبے عرصہ کے لیے جیلوں میں ڈالا جائے تاکہ باقی کو سبق حاصل ہو سکے عوامی حلقوں و دیگر نے نگران حکومت سے کارروائیاں مزید سخت اور تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی