شجاع آباد کینال کے قدیمی پل خطرہ ناک ہیوی ٹریفک گزرنے سے کوئی جان لیوا حادثہ ہو سکتا ہے

بارہ میل(نامہ نگار)شجاع آباد کینال کے قدیمی پل خطرہ ناک ہیوی ٹریفک گزرنے سے کوئی جان لیوا حادثہ ہو سکتا ہے۔کبیروالا کے علاقے چوپڑہٹہ سے نکلنے والی شجاع آباد کینال جو ملتان شجاع آباد تک فصلوں کو سیراب کرتی ھے نہر کے قدیمی تمام پل بوسیدہ ہوچکے ہیں ٹوٹ پھوٹ سے گر سکتے ھیں بھاری ٹریفک گزرنے سے کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ ہو سکتا ھے کبیروالا کے نواحی علاقوں کے چوپڑہٹہ،بارہ میل پل بنڈہ بنگلہ،بخشی پل،ہمایوں سلارواہن ودیگر پلوں کو جلد سے جلد تعمیر ضروری ھے بھاری وزن دھان مکی کینوں آم گندم سے لوڈ ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں گزرنے سے کسی بھی وقت حادثہ ھوسکتا ھے مقامی سیاسی و سماجی شخصیات جاوید جوئیہ،نیاز احمد نیاز،چوہدری زاہد کمبوہ،چوہدری وسیم نمبردار،شیر محمد لودھی،خان عبدالرحمان تھہیم،مہر ظفر لک،عاصم شہباز کھنڈووا،مہر طارق ایاز کھنڈووا،اللہ دتہ ھراج،عابد حسین لک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے نہر کی پلوں کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی