حکومت اساتذہ کرام کے مطالبات تسلیم کرے،پر امن اساتذہ کرام کے احتجاجی دھرنے پر حکومتی مشینری کا تشدد اور جھوٹے مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔عالمگیر راؤ
بارہ میل(نامہ نگار)
حکومت اساتذہ کرام کے مطالبات تسلیم کرے،پر امن اساتذہ کرام کے احتجاجی دھرنے پر حکومتی مشینری کا تشدد اور جھوٹے مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پریس کلب چوپڑہٹہ کے جنرل سیکرٹری عالمگیر راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا گذشتہ روز حکومت نے اساتذہ کرام پر احتجاج کے دوران تشدد کرکے سخت زیادتی کی ہے بلا وجہ اساتذہ کرام کی گرفتاریاں اور من گھڑت جھوٹے مقدمات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حکومت اساتذہ کرام کے مطالبات فوری تسلیم کرے،جھوٹے مقدمات فوری خارج کیے جائیں اور گرفتار اساتذہ کرام کو فوری رہا کیا جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












