اٹھارہ ہزاری میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام صرف فوٹو سیشن اور کاغذات تک محدود،شہریوں کی شدید تنقید،ڈپٹی اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

اٹھارہ ہزاری(نمائندہ سٹار نیوز)اٹھارہ ہزاری میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام صرف فوٹو سیشن اور کاغذات تک محدود،شہریوں کی شدید تنقید،ڈپٹی اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔شہریوں نے سوشل میڈیا اور صحافیوں کے سامنے شدید تنقید کا نشانہ بناتے کہا یہ پروگرام محض فوٹو سیشن اور کاغذات تک محدود ہے اور اس کی مد میں سرکاری خزانہ سے بھاری بل وصول کیے جائیں گے اٹھارہ ہزاری میں جاری اس پروگرام کے تحت متعلقہ حکام کوعلاقہ کی صفائی کا کہا گیا ہے جوانہوں نے وعدوں پر ٹرخا دیا ہےاورطفل تسلیاں دینے کاسلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر جھنگ ودیگر حکام تحصیل میں جاری اس پروگرام کی مانیٹرنگ کرکے متعلقہ سرکاری اہلکاروں اور علاقوں کو چیک کریں تاکہ علاقہ مکینوں کو صحیح معنوں میں اس پروگرام کا فائدہ پہنچے اور سرکاری خزانے کو نقصان بھی نہ ہو

برکت اللہ نمائندہ سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری