مظفرگڑھ، تھانہ رنگ پور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کاروائی کےدوران 1.020 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج، پابند سلاسل
مظفر گڑھ (سٹارنیوز)تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رنگ پور کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کر لی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رنگ پور کا کہنا تھا کہ منشیات فروشان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی معاشرے میں منشیات جیسی زہر بیچنے والوں کے ساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے عوام کے تحفظ اور جان ومال کی حفاظت اوالین فریضہ ہے۔













