انا للہ وانا الیہ راجعون
معروف ریٹائرڈ استاد اور عالم دین مولانا عبداللہ یوسف انتقال کر گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ کے ریٹائرڈ سینئر استاد اور معروف عالم دین مولانا عبداللہ یوسف بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک دیندار، خوش اخلاق اور علم و ادب سے محبت رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے شاگرد آج بھی ان کی تعلیمی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔مولانا عبداللہ یوسف نے کئی دہائیوں تک تعلیمی شعبے میں خدمات سرانجام دیں، اور بعد از ریٹائرمنٹ بھی مذہبی اجتماعات میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کے انتقال پر تعلیمی و مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے گئوشالہ قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں رشتہ داروں، شاگردوں، اہل علاقہ، معززین شہر اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔













