ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی شاندار کارکردگی۔۔۔ عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر
تحریر: محمد زاہد مجید انور
*الحمدللہ! ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے کہ ضلع بھر میں مثالی نظم و نسق، بہترین انتظامی کارکردگی، عوامی ریلیف اقدامات اور ترقیاتی کاموں کی موثر نگرانی پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کو پنجاب حکومت کی جانب سے ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ میں صوبہ بھر کے 9ویں نمبر پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز صرف ایک افسر کے لیے نہیں بلکہ پورے ضلع کے لیے فخر کی بات ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے منصب کا حق ادا کرتے ہوئے جس جانفشانی، دیانتداری اور عوام دوست رویے سے اپنے فرائض انجام دیے ہیں، وہ نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ دوسرے اضلاع کے افسران کے لیے مشعل راہ بھی ہیں۔ عوامی خدمات کے میدان میں ان کی بھرپور موجودگی، دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، شکایات کا فوری ازالہ، سیلاب، بارشوں، صفائی، انسدادِ تجاوزات، پرائس کنٹرول، تعلیم و صحت کے شعبہ جات کی نگرانی اور دیگر امور میں ان کی متحرک قیادت نے حقیقی تبدیلی کو ممکن بنایا ہے۔ان کی اس کارکردگی کو جب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں درجہ بندی کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن عطا کی، تو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری بنی۔ ضلعی، تحصیل، دیہی و شہری سطح پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، معززین علاقہ، منتخب عوامی نمائندگان، صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔یقیناً اس طرح کی حوصلہ افزائی نہ صرف افسران کو مزید بہتر کام کرنے پر آمادہ کرتی ہے بلکہ عوام میں بھی اعتماد اور اطمینان کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ محمد نعیم سندھو جیسے فرض شناس، محنتی اور خلوص نیت سے کام کرنے والے افسران ہی ملک و قوم کے اصل سرمائے ہیں۔ہم دعا گو ہیں کہ وہ اسی طرح اپنی قابلیت، دیانت اور جذبے سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں۔ ان کی کامیابی، عوامی خدمت کے جذبے اور قیادت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔*










