تحصیل شورکوٹ کا اعزاز
ملک منور عباس ولد طالب حسین
فرزند حویلی بہادر شاہ نے یورپ کی سب سے بڑی
Marie Curie Fellowship
جیت کر اپنے علاقہ اور وطن کا نام روشن کر دیا۔
ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنا سفر حویلی بہادر شاہ کے پرائمری سکول سے شروع کیا، ابتدائی تعلیم فرحان سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول سے شروع کی جس کے بعد حویلی ہائی سکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ پھر فیصل آباد سمن آباد کالج سے انٹرمیڈیٹ کر کے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے بی ایس اور ایم فل کی ڈگریاں بمعہ میڈلز حاصل کیں۔ جس کے بعد انہیں تین ممالک سے پی ایچ ڈی کی آفر ہوئی جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، اور کوریا شامل تھے، منور عباس نے ڈاکٹریٹ کے لئے برطانیہ کا انتخاب کیا اور حال ہی میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے۔

Marie Curie fellowship
نہ صرف یورپ بلکہ دنیا کے اعلی ترین اعزازات میں سے ایک ہے جس کے لیے ہزاروں لوگ پوری دنیا سے درخواستیں جمع کرواتے ہیں مگر صرف دس لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ منور عباس ان دس میں سے ایک ہیں، اس سے بڑی بات یہ کہ انہوں نے ابھی پی ایچ ڈی مکمل بھی نہیں کی تھی کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہو چکا تھا۔ منور نے اپنی ساری کامیابیوں کو اللہ کے بعد اپنے والد بابا طالب حسین کے نام کیا ہے

رپورٹ کلیم اللہ طور