اسلام آباد : بصیرہ ٹرسٹ (یتیم خانہ) اور فڈز فاٶنڈیشن کا الحاق

اسلام آباد (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی فڈز فاٶنڈیشن اسد فردوسی نے بصیرہ ٹرسٹ لہترار روڈ اسلام آباد کا وزٹ کیا اور بصیرہ ٹرسٹ کے بانی محمد فاضل اتمانزٸ سے ملاقات کی
اور بصیرہ ٹرسٹ کے بچوں اور بچیوں کو فری آٸ ٹی سکلز سکھانے اور ٹرسٹ میں آٸ ٹی لیب بنا کے دینے کی ذمہ داری لی
اس موقع پہ بانی فڈز فاٶنڈیشن اسد فردوسی کا کہنا تھا کہ مجھے بصیرہ ٹرسٹ کا دورہ کر کے بانی ادارہ محمد فاضل اتمانزٸ سے اور بچوں سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا یتیم بچوں کی پرورش کھانا پینا تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اس دوور مہنگاٸ میں یقیننا مشکل عمل ہے

ان کا کہنا تھا کہ میں محمد فاضل اتمانزٸ کی ہمت و جذبہ کو داد دیتا ہوں اور بصیرہ ٹرسٹ کے تمام حصہ داران کو سلام پیش کرتا ہوں جو یتیم بچوں کا سہارا بنے

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد فاضل اتمانزٸ کا پروجیکٹ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر اور کاروبار کی طرف رجحان مجھے بہت پسند آیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام دینی درسگاہیں این جی اوز و دیگر ادارے بشمول کالجز یونیورسٹیر تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر و کاروبار پہ فوک کریں ہمیں ہمسایہ ملک اور مشرقی پاکستان سے سبق سیکھنا چاہیۓ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم چاٸنہ کی طرح گھروں میں چھوٹی انڈسٹریز لگاٸیں اور مانگنے کی بجاۓ خود کمانا سیکھیں دنیا ہمیں بھکاری کے نام سے جانتی جو کہ بحیثیت قوم مقام شرمندگی ہے وقت آ گیا ہے کہ ہم سب اپنے اختلافات بھلا کر مل بیٹھیں اور ملکی معیشت میں کردار ادا کریں

ان کا مزید کہنا تھا بصیرہ ٹرسٹ کے بچوں کو ہم بالکل فری آٸ ٹی سکلز سکھاٸیں گے اور بصیرہ ٹرسٹ کمپیوٹر لیب بناٸیں گے جس سے بچے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمانا سیکھیں گے

اس موقع پہ انہوں نے محمد فاضل اتمانزٸ کےساتھ ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے مخیر حضرات سے بصیرہ ٹرسٹ میں کمپیوٹر لیب بنانے کیلۓ کمپیوٹر و لیپ ٹاپ لے کر دینے کی درخواست کی ۔