سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ایمرجنسی وارڈ میں بیڈزکی کمی،صرف5بیڈزمیسر،ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں وعملہ کومشکلات کاسامنا

اٹھارہ ہزاری(نمائندہ سٹار نیوز)سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ایمرجنسی وارڈ میں بیڈزکی کمی،صرف5بیڈزمیسر،ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں وعملہ کومشکلات کاسامنا۔تفصیلات کےمطابق اٹھارہ ہزاری تحصیل کی تین لاکھ سےزائدآبادی کوصحت کی سہولیات فراہم کرنےکیلئےبنایاجانیوالاعلاقہ کاسب سےبڑاہسپتال سول ہسپتال اٹھارہ ہزاری تاحال جہاں دیگرمسائل کاشکاروہاں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں صرف 5بیڈزمیسرہیں،جس کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں وعملہ کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،اس صورتحال پرشہریوں نےوزیراعلی پنجاب ودیگرمتعلقہ اعلی حکام سےاصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں

برکت اللہ نمائندہ سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری