بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال، ایک عہد کا خاتمہ
ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کا گزشتہ شب 86 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ٹاٹا کمپنی کو دنیا کے سب سے بڑے صنعتی گروپ میں سے ایک میں تبدیل کرنے کا سہرا ان کے سر ہے۔
امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر میں گریجویشن کرنے کے بعد، ٹاٹا سن 1962 میں بھارت واپس آئے اور اپنے خاندانی کاروبار میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پھر ٹاٹا اسٹیل اور موٹرز کے شعبے میں کام کیا۔
ٹاٹا کمپنی نے ہی ‘ٹاٹا انڈیکا’ نامی کار تیار کی تھی، جو بھارت میں ڈیزائن اور بنائی گئی پہلی کار کی ماڈل تھی۔
اس کے بعد ٹاٹا کی نینو کار دنیا کی سب سے سستی کار بن گئی، جس کی ابتدائی قیمت تقریباً 1,200 ڈالر تھی۔
انہوں نے سن 2000 میں گروپ نے برطانوی چائے فرم ٹیٹلی کو خریدا۔ سن 2007 میں انہیں کی قیادت میں ایک غیر ملکی فرم کو بھارت کے سب سے بڑے ٹیک اوور کو منظم کیا اور ‘اینگلو-ڈچ اسٹیل میکر کورس’ کو ٹاٹا نے 13 بلین ڈالر کی لاگت سے خرید کر اپنے گروپ کا حصہ بنا لیا۔
سن 2008 میں ٹاٹا موٹرز نے برطانوی لگژری آٹو برانڈز جیگوار اور لینڈ روور کو فورڈ موٹر کمپنی سے 2.3 بلین امریکی ڈالر میں خریدا۔
انہوں نے سن 2013 میں اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “یہ ترقی کی جستجو اور زمینی اصولوں کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش کی تھی کہ ہم دوسری کمپنیوں کو حاصل کر کے ترقی بھی کر سکتے ہیں، جو پہلے ہم نے کبھی نہیں کیا تھا۔”













