سیدنا حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہما
تحریر عبدالروف چوہدری

نام ونسب
آپ کا نام مبارک ”حسین“ لقب سبط رسول اللہ اور ریحانۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ آپ کے والد محترم کا نام علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم اور والدہ ماجدہ کا اسم گرامی فاطمۃ الزہرا بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
ولادت کی بشارت:
لبابہ بنت حارث زوجہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ خواب دیکھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرنے لگیں یارسول اللہ! رات میں نے ایک عجیب اور شدید قسم کا خواب دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیان کرو۔ حضرت لبابہ نے بیان کیا:
میں نے دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر سے ایک ٹکڑا کاٹا گیا ہے اور پھر میری گود میں رکھا گیا ہے، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے تم نے ایک عمدہ خواب دیکھا ہے، میری بیٹی فاطمہ کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا اور وہ آپ کی گود میں آئے گا۔ ام الفضل فرماتی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعبیر کے مطابق حضرت فاطمہؓ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا اور وہ میری گود میں آیا۔ یہ بیٹا حضرت سیدنا حسین ابن علی ہی تھا۔ اس روایت کی رو سے حضرت حسین کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے واضح ہے۔ اسی کے پیش نظر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں“۔
ولادت:
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت شعبان المعظم سن 4 ھجری میں اپنے برادر کبیر حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے ایک سال بعد مدینہ منورہ میں ہوئی
والسلام دعاوں کا طلبگار عبدالرؤف چوہدری












