گڑھ مہاراجہ ۔اللہ تعالی کی لاکھوں نعمتوں کو مفت میں استعمال کرتے ہیں مگر بارگاہ رب ذوالجلال میں اظہار تشکرکرنا بھول جاتے ہیں :پیر ذوالفقارنقشبندی کےخلیفہ مجاز مولانا عبدالرحمن نے جامع مسجد مدنی گڑھ مہاراجہ میں خطاب
سٹارنیوز:پیر ذوالفقارنقشبندی کےخلیفہ مجاز مولانا عبدالرحمن نے جامع مسجد مدنی گڑھ مہاراجہ میں خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کی لاکھوں نعمتوں کو مفت میں استعمال کرتے ہیں مگر بارگاہ رب ذوالجلال میں اظہار تشکرکرنا بھول جاتے ہیں۔آنکھوں کی بصارت،کانوں کی سماعت،زبان کوقرآن وسنت کی تلاوت اوراخلاق و آداب سے مزین ،رزائل اخلاق سے بچاواور ان کا درست استعمال کرے۔اللہ کی کھانے پینے اولاد وغیرہ کی نعمتیں سب کیلیے مگر ایمان اورسیدنا محمد کی رسالت کی نعمت اورامتی کا اعزاز صرف اپنے فرمانبرداروں کیلیے ہیں۔ایمان والے گرین کارڈ کے مالک اور اللہ کے دوست ہیں اور تجلیات ربانی اور فیوض وبرکات سے مستفیدرہے گا۔اے لوگو اپنے ایمان کی قدرکرو ناقدری کی صورت میں نعمتوں کے چھن جانے کا اندیشہ قوی ہے۔
رپورٹ امتیاز شیخ












