جھنگ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ اورچیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین کی زیر صدارت اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا
جھنگ( سٹار نیوز آن لائن ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ اورچیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین کی زیر صدارت اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگرکمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔ اجلا س میںبےرون ملک مقےم پاکستانےوں کی درخواستوں کاجائزہ لےاگےااوران کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں جو ذمہ داریاں تفویض کی ہیںانہیں احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیںاور ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کا وشیں بر وئے کار لا ئیں گے۔اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولےن ترجےح ہے کہ بےرون ملک مقےم پاکستانیوں کو ہر ممکن جان ومال کوتحفظ فراہم کیا جائےگااور اس ضمن میں ان کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستےںکو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی اورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کےلئے بریفنگ دی اور بتایا کہ بیرون ملک مقےم پاکستانےوںکی درخواستوں کے 152کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 109کیسز حل ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ 43کیسزپر پیشرفت جاری ہے۔
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ













