مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام چاند محمد ستارے صحابہ ریلی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر انعقاد کیا گیا،صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی ناموس کاتحفظ جزو ایمان ہے مقررین

اسلام آباد (سٹار نیوز آن لائن )مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام چاند محمد ستارے صحابہ ریلی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر انعقاد کیا گیا،صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی ناموس کاتحفظ جزو ایمان ہے ،حکومت توہین کے مرتکب عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائے،توہین صحابہ کے واقعات سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالم اسلام کے لیے چیلنج ہے،مقدس شخصیات کی ناموس کے حوالے سے عالمی قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام چاند محمد ستارے صحابہ طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا،ریلی کی قیادت شہزاد عباسی معاون ناظم ایم ایس او پاکستان نے کی جب کہ پاکستان لائیرز اینڈ جرنلسٹ فورم کے چئیرمین ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ، اجمل بلوچ صدر انجمن تاجران پاکستان،عبدالرحمن معاویہ سنی رابطہ کونسل،محسن خان چیرمین ختم نبوت یوتھ،مولانا ظہور الہی،مولانا تنویر علوی،مولانا عبدالمجید ہزاروی ،چوہدری عرفان،احمد رضا Ati،تصور احمد ijt،زبیر عزیز jti،ارسلان کیانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،شرکاء نے مطالباتی بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گستاخان صحابہ کے قانونی مواخذے اور سدباب کے لیے اقدامات کے مطالبات درج تھے۔

رپورٹ علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سٹار نیوز