گڑھ مہاراجہ نواحی علاقہ کوٹ بہادر میں بنیاد انٹرنیشنل ڈیجیٹل ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا

گڑھ مہاراجہ( سٹار نیوز آن لائن) نواحی علاقہ کوٹ بہادر میں بنیاد انٹرنیشنل ڈیجیٹل ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔۔ افتتاحی تقریب میں ضلع بھر سے معزز مہمانان گرامی اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔معزز مہمانان گرامی اور مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں بنیاد انٹرنیشنل ڈیجیٹل سینٹر کے قیام کو خوب سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا آج کے جدید دور میں کوٹ بہادر جیسے پسماندہ علاقے میں جدید ترین سینٹر کا قیام علاقہ بھر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ بنیاد انٹرنیشنل ڈیجیٹل سینٹر میں بچے جدید ترین طریقہ تدریس سے مستفید ہونگے۔ بنیاد انٹرنیشنل ڈیجیٹل ڈے کئیر سینٹر کے ایم ڈی محمد عنصر تابش نے آنے والے شرکاء کو بنیاد کے اغراض و مقاصد اور طریقہ تدریس سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیاد پورے ضلع جھنگ کا واحد ڈے کئیر سینٹر ہے جس میں طریقہ تدریس جدید ترین دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل منظر گل نے آنے والے تمام مہمانوں اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور شرکت سے افتتاحی تقریب کو پذیرائی ملی۔

رپورٹ انصر خان بلوچ سٹاف رپورٹر سٹار نیوز