سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی، 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے والاملزم دس گھنٹوں میں گرفتار
سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن )تھانہ کینٹ پولیس کو چک48شمالی کے رہائشی احمد سرفراز نے اطلاع دی کہ اسکی 9سالہ بیٹی مسماۃ(ر) سے ملزم حسن ولد محمد ریاض نے زیادتی کی ہے اور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکرکاروائی شروع کی گئی جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم حسن ولد ریاض سکنہ چک نمبر48شمالی کو دس گھنٹوں میں ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا












