اسلام آباد ۔نفرتوں کی جو آگ ہمارے درمیان سلگائی جا رہی ہے ہم نے باہمی محبت کے جذبوں سے اسے راکھ کا ڈھیر بنانا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اسلام آباد (سٹار نیوز آن لائن)جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ کی خصوصی شرکت کانفرنس میں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ملک کے نامور شیعہ سنی علماءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ عالم استکبار عالم اسلام کو تباہ کرنے کے لیے ہماری وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے۔ ہمیں اتحاد کو ڈھال بنا کر اس وار کو روکنا ہو گا۔کانفرنس میں مفتی گلزار نعیمی,ناصرعباس شیرازی،اسد عباس نقوی، علامہ حسنین گردیزی،نیئر عباس مصطفوی،ڈاکٹر راغب نعیمی،متحدہ اہلحدیث کے رہنما اسامہ بخاری، علامہ محمد نفیس قادری، پروفیسر ظفر اقبال، مفتی ابوبکر اعوان، ڈاکٹر شمس الرحمان شمس، مولانا محمد شریف ہزاروی، مولانا ڈاکٹر منیر احمد، میر آصف اکبر،علامہ عارف حسین واحدی صاقب و دیگر علما، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی













