بھکر ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI سجاد حسین ڈھانڈلہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان ۔ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج 
بھکر (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کےمطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی میں بھکر پولیس برسر پیکار ہے۔ ایسے جرائم جن میں صرف مجرم نہیں بلکہ ان کا خاندان بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے، ان جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI سجاد حسین ڈھانڈلہ نے ہمراہ نفری تھانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔ملزمان مسمیان مشتاق ولد محمد ولایت سکنہ روڈی ،محمد اقبال ، احمد خان ولد اللہ بخش قوم چنگٹر سکنہ صادق آباد کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔جن کے قبضہ سے داو پر لگی نقدی رقم مبلغ- /12010 روپے 3 عدد موبائل فون ، 2 عدد موٹر سائیکل 52 پتے تاش برآمدکر لیے۔ ملزمان کے خلاف پنجاب امتناع جواء آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ایک اورکاروائی میں ایس ایچ او تھانہ حیدرآبادانسپکڑ احمد عباس خان نے دوران گشت و پڑتال ملزم مسمی محمد جہانگیر ولد شاہ احمد سکنہ حیدرآباد سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ، ملزم کے خلاف مقدم کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔













