جھنگ(نامہ نگار)واصو میں عطائیوں کا راج ، عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے سوا سال کا ننھے بچے کی ٹانگ مفلوج
تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کیجانب سے عطائیوں کیخلاف کاروائی نہ ہونے سے تحصیل بھر میں عطائیوں کا راج ہے۔ واصو کے رہائشی فیصل شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سوا سال کےبیٹے کو بخار کی دوائی لینے کےلیے واصو میں واقع ابوہریرہ میڈیکل سٹور پر لے گیا۔جہاں پر اسکے سوا سال کے بچے کو عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگادیا۔فیصل کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے اسکے بیٹے کی ٹانگ مکمل طور پر مفلوج ہو گئ۔غریب شہری نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
جھنگ میں عطائیت کاراج۔۔افسران تماشائی۔۔تفصیلات سٹارنیوزپر
677












