بوریوالا : ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چارڈکیت گرفتار 2موٹرسائیکلیں۔نقدی اورناجائز اسلحہ بر آمد۔

بورے والا (سٹار نیوز آن لائن)تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی بوریوالا شمس الدین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے محمد عارف اور ان کی ٹیم ایس آئی محمد عارف،اے ایس آئی خالد نوید کانسٹیبل محمد نواز،رب نواز،سکیورٹی کانسٹیبل یونس وقار و دیگر کے ہمراہ ساہوکا و نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان مدثر امین، افضال شہزاد، منظور اور شرافت کو گرفتار کر کے دو موٹر سائیکلیں 125ہنڈا 2پسٹل 30بور 4گولیاں،تین بکریاں نقدی ایک لاکھ روپے تالے کاٹنے والا کٹر بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مذید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ملزمان 20سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔