دفتر فیسکو سب ڈویژن احمد پور سیال میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب کا انقاد کیا گیا۔
احمد پورسیال (سٹارنیوز )دفتر فیسکو سب ڈویژن احمد پور سیال میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب کا انقاد کیا گیا۔ یہ تقریب چوہدری محمد الطاف کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ملک مرید عباس ایکسین حضرت سلطان باہو سمیت شیخ ذیشان یوسف انجینیئر۔ آفیسر نواب خان انجینیئر۔ منظر مقبول۔ محمد شفیق شاہ قریشی۔ محمد عرفان رجبانہ۔ ملک سیٹھ محمد ظفر سمیت ہائیڈرو لیبر یونین کے تمام سٹاف نے دلی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی محفل میں خصوصی طور پر رانا جہانزیب علی خان مہر ذوالفقار علی ہرل ۔حاجی محمد سعید اور میاں ناصر سیال فقیر سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ذکر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے دلوں کو منور کیا مفتی سید حبیب احمد شاہ ممتہم جامعہ فاروقیہ سعدیہ نے سیرت مصطفی کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور محفل کے اختتام پر مفتی سید حبیب احمد شاہ نے خصوصی دعا کروائی محفل کے اختتام پر کھانے کا وسیع انتظام تھا ضلع جھنگ کے کسی بھی سرکاری ادارے میں اس قسم کی محفل کا انعقاد قابل تعریف ہے
رپورٹ محمد عرفان ہرپل












