جھنگ میں عظمت صحابہ واہلبیت کانفرنس کا انعقاد علامہ احمد لدھیانوی ،اورنگزیب فاروقی،معاویہ اعظم،ابتسام الٰہی ظہیر کی شرکت
جھنگ:(علی رحمن سے) اہلسنت والجماعت پاکستان کے زیرِ اہتمام عظمت صحابہ واہلبیت کانفرنس گزشتہ روز تالاب کمیٹی گراءونڈ جھنگ میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی میزبانی اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی،مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی اور صدر سنی علماء کونسل جھنگ حافظ خالد محمود نے کی جبکہ کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما علامہ ابتسام الہٰی ظہیر ، انصار الامہ کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمان خلیل،امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے حافظ ناصر الدین خاکوانی،جمیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر چوہدری شہباز گجر،اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا اشرف طاہر،راہ حق پارٹی کے چیئرمین مولانا ابراہیم قاسمی، راہ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال،سابق پارلیمانی لیڈر مولانا معاویہ اعظم طارق،مفتی حبیب الرحمن درخواستی،مرکزی امیر مجلس احرار اسلام مولانا سید کفیل شاہ بخاری،پیر سید مظہر سعید شاہ ایم ایل اے آزاد کشمیر،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنی علماء کونسل پاکستان مولانا عبد الوحید جلالی،صوبائی صدر سنی علماء کونسل بلوچستان رمضان مینگل،صدر سنی علماء کونسل کے پی کے مولانا عطاء محمد ذیشانی،مولانا عبدالغفور جھنگوی سرپرست اعلی سنی علماء کونسل جھنگ سمیت دیگر علماء کرام اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
عظمت صحابہ واہلبیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ناموس صحابہ وناموس اہلبیت بل متفقہ طور پر طور پر منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بل کی منظور سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور کسی بھی شخص کو صحابہ کرام اور اہلبیت کی توہین کرنے پر قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقررین نے کہا کہ 6 اکتوبر کا دن مولانا اعظم طارق کی شہادت کا دن بھی ہے لہذا وہ جرنیل صحا ی مولانا اعظم طارق کی ناموس صحابہ واہلبیت بل کی منظوری کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کی تاج پوشی کی گئی۔












