جھنگ 21 اکتوبر کا دن ہمارے ملک کی تاریخ میں سنہرا دن ثابت ہو گا ہماری ملک کو تباہی سے نکالنے والا ہمارا قائد میاں محمد نواز شریف وطن واپسی ا رہا ہے ان شازشیوں سے حساب لینا ہو گا۔محترمہ شفقت پیر زادہ
جھنگ(علی رحمن سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور انکے استقبال کے حوالے سے خواتین ونگ ضلع جھنگ کا ایک اہم اجلاس pp130 موضع نیکو کارہ احمد پور سیال میں محترمہ شفقت پیر زادہ صاحبہ جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع جھنگ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر خواتین ونگ عابدہ بشیر نے کی عابدہ بشیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن ہمارے ملک کی تاریخ میں سنہرا دن ثابت ہو گا ہماری ملک کو تباہی سے نکالنے والا ہمارا قائد میاں محمد نواز شریف وطن واپسی ا رہا ہے ان شازشیوں سے حساب لینا ہو گا جنہوں نے اس ملک کے ساتھ غداری کی اور اس وقت کے منتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو زبردستی اقتدار ہے ہٹایا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قائد چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر اپنے قائد کے استقبال کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ نکلیں گیں میاں محمد نواز شریف نے ملک سےاندھیروں کا خاتمہ کیا میاں محمد نواز شریف ہی ہمارے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتا ہے ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے میاں نواز شریف ضروری ہے ہم 21اکتوبر کو جھنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی لے کر نکلیں گی اس موقع پر شازیہ پروین و آسیہ بی بی جنرل سیکرٹری پی پی 130 اور دیگر عہدہ دار خواتین موجود بھی تھی













