مسلم دنیا قبلہ اول کی آزادی کے لیے کھل کر فلسطین کا ساتھ دے،بیت المقدس کی آزادی اور خود مختیار فلسطین کے بغیر قیام امن ناممکن ہے،اسرائیل کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے،فلسطینیوں نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا کر مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔قاری شان محمد قادری،میاں عبدالخالق
بارہ میل(نامہ نگار)مسلم دنیا قبلہ اول کی آزادی کے لیے کھل کر فلسطین کا ساتھ دے،بیت المقدس کی آزادی اور خود مختیار فلسطین کے بغیر قیام امن ناممکن ہے،اسرائیل کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے،فلسطینیوں نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا کر مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کبیروالا کے رہنماؤں قاری شان محمد قادری،میاں عبدالخالق سلطانی سجادہ نشین دربار عبدالحکیم،پیر سید حیدر حسن المعروف سید بھائی جان،حافظ عطاء الرحمن قادری،مفتی نصیر الدین نصیر رضوی،پیر محمد رمضان شاہ،مولانا سلیم رضا قادری،مفتی کلیم اللہ،سکندر حیات سعیدی،عبداللہ اکبر حسینی،قاری مبین قادری،لیاقت علی خان سعیدی،مظہر حسین باٹی،جنید رضا عطاری،حافظ محمد صدیق،قاری نذیر احمد،چوہدری ضیاء الرحمن قادری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے اسلامی ممالک فلسطین کے بھائیوں کا ساتھ دیں،یہودی ممالک تو اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں،فلسطینی اپنی جان و مال کی قربانی دے کر قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں اب مسلم دنیا کی زمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر دباؤ بڑھائے کہ قبلہ اول کو آزاد کیا جائے اور فلسطینیوں کو آزاد و خود مختیار ریاست دی جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی