مرکزی قائدین سے بدتمیزی، ضلعی صدر سنی علماء کونسل سمیت دیگر عہدیداران کے خلاف قرارداد مذمت منظور۔
جھمگ( سٹارنیوز)مرکزی قائدین سے بدتمیزی، ضلعی صدر سنی علماء کونسل سمیت دیگر عہدیداران کے خلاف قرارداد مذمت منظور۔تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز سنی علماء کونسل تحصیل اٹھارہ ہزاری کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، ترجمان سنی علماء کونسل تحصیل اٹھاڑہ ہزاری کے مطابق اجلاس میں تحصیل بھر کے اکثریتی یونٹس نے شرکت کی، اجلاس میں جھنگ کے مرکزی جلسے میں مرکزی قائدین سے بدتمیزی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ اور قائدین کے بارے نازیبا الفاظ ادا کرنے پر اور دستور کی واضح خلاف ورزی کرنے پر ضلعی صدر سنی علماء کونسل حافظ خالد،ملک ابراہیم،خالد جونیجو،محمد طالب،رانا شوکت،اور اکرم قریشی کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی گئی، قرار داد میں ان رہنماؤں کو جماعتی عہدوں سے فوری طور پر معزول کرنے کا مطالبہ کیا گیا،اور دستوری خلاف ورزی پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جانے کی
استدعا کی گئی دریں اثناء تحصیل احمدپورسیال اور تحصیل جھنگ میں بھی متعدد یونٹوں نے ضلعی صدر کو عہدے سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ ملک عرفان حیدر












