سپئیر کالج چونڈہ کا بڑا اعزاز

چونڈہ (نمائندہ خصوصی )اعلی معیار تعلیم وتربیت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ ویسے تو پرائیویٹ سکولز اکیڈمیز، ماہر تعلیم وقار بھٹی ،رانا نصیر کے یونیق سکول حافظ غلام نبی اقراء سکول ،ناصر باجوہ کے ایجوکیٹر سکول کا رزلٹ بھی اچھا رہتا ہے۔ سر ولید ہاشمی اور ٹیچرعلی رضا باجوہ ،حافظ جنید ہاشمی بچوں کو سکول ، اکیڈمی میں کافی محنت کرواتے ہیں۔اور سپئیریر کالج چونڈہ سابق پرنسپل آصف علی اور موجودہ پرنسپل حافظ یاسین افضل اور ان کی ٹیم کی انتھک شب وروز محنت کا نتیجہ ہے۔ کہ آج ہونہار طالبات کا شاندار رزلٹ آیا۔سپئیریر کالج چونڈہ کی کوالیفائیڈ تجربہ کار ٹیم نے تعلیم کیساتھ بچوں کی تربیت پر بھی زور دیاہے۔ آج سنئیر صحافی کالم نویس اینکر پرسن جناب زبیر احمد صدیقی کی صاحبزادی میمونہ زبیر پہلے میٹرک میں 1100/1050 نمبر+A گریٹ حاصل کرچکی ہیں۔اب سپئیر کالج چونڈہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں بھی اول پوزیش میں ٹاپ پر رہی، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے اپنے سکول اورسپئیریرکالج چونڈہ کا نام پوری دنیا میں روشن کیا.میونہ زبیر فسٹ پوزیشن اور سیکنڈ پوزیشن پر ایمان فاطمہ تھرڈ پر خضرا سہیل رہی۔اس پر پریس کلب چونڈہ کی ٹیم اور بالخصوص سپئیر کالج پرنسپل حافظ یاسین افضل ، میمونہ کی کلاس کی انچارج پروفیسر زینت خان ،پروفیسر رضا کاظم ،پروفیسر حجاب اور جملہ اسٹاف نے دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی سب بچوں کو مزید کامیابیوں سے نوازے آمین