بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف،حساس اداروں کی رپورٹس کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ سٹار نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف،حساس اداروں کی رپورٹس کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا، ذرائع کا کہنا ہےتحصیل اٹھارہ ہزاری میں ریٹیلر حضرات پروگرام کی ہر قسط میں بیس ہزار سے زائد مستحق خواتین سے کٹوتی کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کی کرپشن کرتے ہیں جس کا نصف حصہ اعلیٰ افسران کوبھی دیا جاتا ہے جس پر وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں جو ریٹیلر پہلے بلیک لسٹ ہوئے تھے رشوت دے کرنئے ناموں سے ڈیوائسیسز لے کر اسٹیشن بدل کر پہلے سے زیادہ لوٹ مار کررہےہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

برکت اللہ نمائندہ سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری