شورکوٹ سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت مہر ذکاءاللہ باٹی کی اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات،علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔

شورکوٹ(نامہ نگار)شورکوٹ سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت مہر ذکاءاللہ باٹی کی اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات،علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔تفصیل کے مطابق شورکوٹ کے رھائشی معروف زمیندار سیاسی و سماجی شخصیت مہر ذکاءاللہ باٹی نے اسلام آباد میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اور علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اسلام آباد سے بارہ میل کے صحافی مظہر حسین باٹی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ھوئے مہر ذکاءاللہ باٹی کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات مثبت ماحول میں ھوئی نگران وزیراعظم نے شورکوٹ آنے کی دعوت قبول کرتے ھوئے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کروائی،موجودہ نگران حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے بہت جلد مہنگائی کم ہو جائے گی اور عوام کو ریلیف بھی ملے گا،مہر ذکاء اللہ باٹی نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پنجاب بھر کی باٹی برادری کے ہر دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں ان کے مسائل حل کرنے بھی کی بھر پور کوشش کروں گا۔

بارہ میل(نامہ نگار)
چمک کا کمال یا سیاسی پریشر،پولیس تھانہ صدر کبیروالا کے ایس ایچ او نے درخت چوری کے نامزد ملزمان کو با عزت بری کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا،میرے ساتھ پولیس نے زیادتی کی ہے میرے نامزد ملزمان دوبارہ گرفتار کر کے ان سے ریکوری لے کر مجھے میرا نقصان دیا جائے،رانا توقیر احمد کی پریس کانفرنس۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے زمیندار رانا توقیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میری ملکیتی اراضی موضع ماہنی سیال چاہ منور والا سے قیمتی درخت مالیت تقریبا 75 ہزار نامعلوم افراد نے چوری کر لیے تھے بعد ازاں میں نے چور کلیئر ہونے پر مقدمہ نمبر 659/23 بجرم 379 میں ملزمان محمد طارق ولد اقبال احمد،محمد عالمگیر ولد عبد الستار اور محمد مزمل ولد عبد القدیر اقوام راجپوت سکنہ ماہنی سیال کو نامزد کر دیا لیکن ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالا رائے فرحت نے بھاری رشوت کے عوض نامزد ملزمان کو بے گناہ کردیا اور ساتھ ہی مقدمہ خارج کر دیا،میری آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے اپیل ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور میرے نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ان سے ریکوری لے کر مجھے میرا نقصان دیا جائے۔

بارہ میل(نامہ نگار)
مسلم دنیا قبلہ اول کی آزادی کے لیے کھل کر فلسطین کا ساتھ دے،بیت المقدس کی آزادی اور خود مختیار فلسطین کے بغیر قیام امن ناممکن ہے،اسرائیل کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کا حق ہے،فلسطینیوں نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا کر مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کبیروالا کے رہنماؤں قاری شان محمد قادری،میاں عبدالخالق سلطانی سجادہ نشین دربار عبدالحکیم،پیر سید حیدر حسن المعروف سید بھائی جان،حافظ عطاء الرحمن قادری،مفتی نصیر الدین نصیر رضوی،پیر محمد رمضان شاہ،مولانا سلیم رضا قادری،مفتی کلیم اللہ،سکندر حیات سعیدی،عبداللہ اکبر حسینی،قاری مبین قادری،لیاقت علی خان سعیدی،مظہر حسین باٹی،جنید رضا عطاری،حافظ محمد صدیق،قاری نذیر احمد،چوہدری ضیاء الرحمن قادری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے اسلامی ممالک فلسطین کے بھائیوں کا ساتھ دیں،یہودی ممالک تو اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں،فلسطینی اپنی جان و مال کی قربانی دے کر قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں اب مسلم دنیا کی زمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر دباؤ بڑھائے کہ قبلہ اول کو آزاد کیا جائے اور فلسطینیوں کو آزاد و خود مختیار ریاست دی جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی